ایم این ایس کے 11 عہدیدار بی جے پی میں شامل

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ، 2 جنوری (یو این آئی) مہاراشٹر نونرمان سینا کے 11 عہدیداروں نے ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شیوسینا یو بی ٹی کے ساتھ اتحاد پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کے روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔بھارتیہ جنتا پارٹی میں ریاستی ثقافتی امور کے وزیر آشییش شیلار نے ان تمام عہدیداروں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر شیلار نے کہا کہ ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے نے شیوسینا یو بی ٹی کے ساتھ غیر فطری اتحاد کیا ہے ، جس کے باعث منسے میں وفاداری کے ساتھ کام کرنے والے کئی کارکن ناراض ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جو افراد بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، انہیں پارٹی میں مناسب عزت و مقام دیا جائے گا۔مقامی ذرائع کے مطابق ممبئی کے وارڈ نمبر 97 اور 98 میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ایم این ایس کے کئی کارکن ناخوش تھے ۔ ایم این ایس نے وارڈ 97 سے ہیتل گالا اور وارڈ 98 سے دیپتی کاٹے کو امیدوار بنایا، جس پر شدید ناراضگی سامنے آئی۔ اسی ناراضگی کے تحت بالا چوہان کی قیادت میں 11 عہدیداروں نے منسے کو الوداع کہہ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔