ایم اے اردو انٹرنس ٹسٹ کیلئے کوچنگ اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت

   

حیدرآباد ۔ 25 مئی (پریس نوٹ) محمد نذیراحمد صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے اردو سال 2019-20ء داخلوں کیلئے 29 اپریل سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ بغیر دیرینہ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 مئی مقرر کی گئی ہے اور 500 دیرینہ فیس کے ساتھ 8 جون تک آن لائن کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں خواتین و لڑکیوں کی مناسب نمائندگی کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی میں آن لائن رجسٹریشن اور انٹرنس کیلئے حسب سہولت 3 روزہ کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہیکہ ان سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ اسسٹنٹ پروفیسر سے فون نمبر 8466807997 انکم سرٹیفکیٹ کی بناء پر برائے نام فیس پر داخلہ کی سہولت ہوگی۔