حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے ایم اے ( عربی ) انٹرنس کے لیے درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست 2021 مقرر ہے ۔ tscpget.com/ CPGET/ CPGET_ Hompege.aspx مذکورہ لنکس کو استعمال کرتے ہوئے طلباء وطالبات آن لائن فارمس داخل کرسکتے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جامعہ عثمانیہ کے شعبہ عربی کا شمار ہندوستان کے دیگر بڑے شعبہ جات میں ہوتا ہے ۔ جس کو یونیورسٹی گرانٹسن کمیشن کی جانب سے خصوصی موقف حاصل ہے ۔ یو جی سی کے مالی تعاون سے نہایت عصری لینگویج لیاب اور عصری ادب سے لیس لائبریری طلبہ کے استفادہ کے لیے قائم کی گئی ہے ۔ شعبہ عربی کے عظیم تعلیمی معیار کی طرف نظر کرتے ہوئے عرب دنیا کے بیشتر طلبہ ایم اے ، پی ایچ ڈی اور پی جی ڈپلوما ان ٹرانسلیشن میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں روزگار سے مربوط جدید تعلیمی نصاب نافذ العمل ہے جس کی آج کے دور میں بڑی اہمیت و افادیت ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعبہ عربی کے فارغین عربی و انگریزی میں قابلیت کی بنا پر بین الاقوامی کمپنیوں میں بحیثیت مترجم قابل قدر مشاہرہ پر خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں چند قابل ذکر کمپنیاں Accenture ، Amazon ، Facebook ، Genpact ، Google ، Infosys وغیرہ شامل ہیں ۔ وہ طلبہ جو بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ، ( زبان دوم عربی ) ، بی اے ایل کامیاب کرچکے ہوں یا سال آخر کا امتحان لکھ چکے ہوں ، آن لائن فارم داخل کرنے کے اہل ہیں ۔ خواہش مند طلبہ شعبہ عربی سے راست یا بذریعہ موبائل 9908848089 ۔ 8297764989 پر ربط کر کے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔