ایم اے فارسی عثمانیہ یونیورسٹی میں کل داخلہ کونسلنگ

   

حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (پریس نوٹ) ایم اے (فارسی) عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہیکہ کونسلنگ کیلئے 13 ستمبر کو صبح 11 بجے ڈائرکٹوریٹ آف اڈمیشنس عثمانیہ یونیورسٹی پر حاضر ہوں۔ حسب ذیل سرٹیفکیٹس کے ساتھ ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، ڈگری، ٹی سی، انکم سرٹیفکیٹ، آدھار اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز، زیراکس کاپی، ایم اے فارسی کی تکمیل کرنے والے طلباء کیلئے مستقبل میں ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اور تدریسی میدان میں کافی مواقع ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے شخصی طور پر شعبہ میں ملاقات کریں یا فون نمبرات 8328347770 یا 9440878514 پر ربط کریں۔