ایم بی ایس جیویلرس کے مالک سوکیش گپتا ای ڈی کے روبرو پیش

   

حیدرآباد : /22 فبروری (سیاست نیوز) ایم بی ایس جیولرس کے مالک سوکیش گپتا چہارشنبہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کے روبرو پیش ہوئے ۔ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں انہوں نے تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو حاضری دی ۔ اس پس منظر میں تلنگانہ ہائیکورٹ نے پیر کو سوکیش گپتا کی درخواست پر یہ حکم دیا کہ وہ تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو حاضر ہوکر تحقیقاتی عہدیداروں کے سوالات کے جوابات ریکارڈ کرائے ۔ حالانکہ عدالت نے ای ڈی کی تحقیقات پر حکم التواء دینے سے انکار کردیا جبکہ ہائیکورٹ کے ایک سینئر وکیل کو ثالثی مقرر کیا ۔ 2014 ء میں سی بی آئی کی جانب سے سوکیش گپتا کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے پر ای ڈی نے بھی اس سلسلہ میں ایک تازہ مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور سونے کی درآمد میں دھاندلیاں کی تھیں ۔ سوکیش گپتا نے میٹلس منیرل ٹریڈنگ کارپوریشن ایم ایم ٹی سی سے معاہدہ کرتے ہوئے فرضی انوائس اور ووچرس تیار کرتے ہوئے گاہکوں کو سونا فروخت کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ نوٹ بندی کے دوران سوکیش گپتا نے یہ دھاندلی کی تھی ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سوکیش گپتا کے بینک کھاتوں کا تجزیہ کیا جس میں دھوکہ دہی کا پتہ چلا اور 504 کروڑ روپئے کا دھوکہ کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ ب