ایم بی اے لبرل اسٹیڈیز اینڈ مینجمنٹ میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کوذی کوڈ میں مختلف کورسیس ماسٹر آف بزنس اڈمنسٹریشن ( ایم بی اے ) ان لبرل اسٹیڈیز اینڈ مینجمنٹ ، یہ کورس دو سالہ اقامتی میں داخلے جاری ہیں ۔ قابلیت کوئی بھی ڈگری / پی جی کامیاب ، کیاٹ / جی آر ای میں کامیاب ہونا ہے ۔ امیدوار کا انتخاب تین مراحل میں ہوگا ۔ خواہش مند اپنی درخواستیں آن لائن میں 31 مارچ تک داخل کرسکتے ہیں اور تحریری و تقریری امتحانات ماہ اپریل و مئی میں منعقد ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ
iimk.ac.in
ملاحظہ کریں ۔۔

بھاسکر میڈیکل کالج میں نیا تدریسی طریقہ کار متعارف
حیدرآباد ۔ /18 مارچ (پریس نوٹ) بھاسکر میڈیکل کالج نے اگست 2019 ء سے انڈر گریجویٹس کیلئے نصاب پر مبنی نئی مسابقت کی تعمیل میں متعارف کردہ تدریس کے نئے طریقوں کا آغاز اکیڈیمک میں اس کی مسلسل بہتروں کے حصہ کے طور پر کیا ہے ۔ /18 مارچ 2020 ء کو انڈر گریجویٹس کیلئے آن لائن کلاسیس کا کامیاب انداز میں آغاز عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس طریقہ کار سے طلبہ کو کم وقت میں اپنے ہموار گزر بسر کے ماحول میں سیکھنے کا موقع ہوگا ۔ اس کی وجہ سے سیکھنے میں اضافہ ہوگا اور سمجھنے میں مزید بہتری آئے گی ۔ موجودہ تدریسی طریقہ کار میں آن لائن کلاسیس کو اضافہ کیا گیا ہے ۔