ایم بی بی ایس؍ بی ڈی ایس میں بی ‘ سی زمرہ کی کونسلنگ‘ اے زمرہ کا دوسرا راؤنڈ، آج آخری تاریخ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کیلئے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائینس نے نیٹ کامیاب طلباء کیلئے بی زمرہ مینجمنٹ کوٹہ کیلئے ویب کونسلنگ کے بعد فیس ادا کرنے ‘ کالج میں رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 21 ڈسمبر مقرر کی ہے اور سی زمرہ این آر آئی کوٹہ کیلئے بھی یہ پہلا راؤنڈ تھا۔ اس کے علاوہ کنوینر کوٹہ کے اے زمرہ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کالجس آپشن کیلئے آج 20 ڈسمبر آخری تاریخ ہے۔ ایم اے حمید سے اتوار20 ڈسمبر کو 11 بجے دن تا 3 بجے دن رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔