ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں بی، سی زمرہ میں داخلے

   

مینجمنٹ و این آر آئی کوٹہ کیلئے آج آخری تاریخ
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت بی سی زمرہ میں داخلے کیلئے اور این آر آئی کوٹہ سی زمرہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آج7 ڈسمبر آخری تاریخ ہے۔ نیٹ (میڈیکل انٹرنس ) کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ پرائیویٹ نان میناریٹی و مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں داخلے ہونگے اور رجسٹرڈ اور اہل امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی نے اے زمرہ کنوینر کوٹہ کے تحت جو میرٹ امیدواروں کو پہلے مرحلے میں سیٹ الاٹ کی اس میں جوکٹ آف رہادکن میڈیکل کالج میں 546، شاداں میڈیکل کالج میں 518 ، ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالج میں 493 کے علاوہ گورنمنٹ کالجس میں او سی زمرہ کا کٹ آف 561، گورنمنٹ میڈیکل کالج سوریہ پیٹ اور بی سی ای زمرہ کی 525 گورنمنٹ میڈیکل نلگنڈہ، پرائیویٹ نان میڈیکل کالجس میں او سی زمرہ میں 533 اور بی سی ای زمرہ میں 493 نیٹ مارکس کی پہلی فہرست مکمل ہونے پر دوسرے ، تیسرے راؤنڈ کیلئے ویب آپشن کرنا ہوگا۔ آخری ماپ اپ راؤنڈ رہیگا۔ اس سال ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے قطعی آخری تاریخ 31 ڈسمبر رکھی گئی ہے۔