حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں نیٹ 2019 کامیاب امیدوار جنہوں نے اے زمرہ کیلئے رجسٹریشن کروایا تھا فائنل مرحلہ کی ویب کونسلنگ 22 اگسٹ کو ختم ہورہی ہے ۔ امیدواروں کو کالجس؍ کورسز کیلئے ویب آپشن دینا ہوگا۔ پھر بی زمرہ مینجمنٹ کوٹہ اور این آر آئی سی زمرہ کے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ23 اگسٹ کو اے زمرہ میں رجسٹرڈ کروائے ہوئے امیدواروں کیلئے میرٹ لسٹ رینک کے لحاظ سے صبح تا شام آخری رینک تک مخلوعہ نشستوں اور جن نشستوں پر امیدواروں نے داخلہ نہ لیا ہو ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم سی ڈی ای میں رکھا ہے۔ ادارہ سیاست کی رہنمائی سے مسلم میناریٹی کے سینکڑوں طلبہ کو ان زمرہ جات میں داخلے کونسلنگ کے ذریعہ ہوں گے۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست نے نیٹ کامیاب امیدوار جو رجسٹریشن کراچکے لمحہ آخر تک ہر مرحلہ میں کوشش جاری رکھتے ہوئے تمام کالجس میں داخلے کیلئے مساعی کریں ۔ ماپ اپ راونڈ اور فائنل مرحلہ بی زمرہ مینجمنٹ کا ہوگا۔ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے ویب سائیٹ پر نوٹیفکیشن دیکھے جاسکتے ہیں۔