ایم بی بی ایس اسٹوڈنٹ نے خودکشی کرلی

   

بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایک ایم بی بی ایس طالب علم نے سات منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ 22 سالہ مہلوک کی شناخت سری رام کڑکی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ آج پیش آئے واقعہ کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ سری رام بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں آخری سال کا میڈیسن اسٹوڈنٹ تھا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل میں مقیم تھا اور آج صبح اُس نے خود کشی کر لی۔ پولیس نے بتایا کہ کالج ٹاپر سری رام کا تعلق بیدر کے تعلقہ چٹگوپہ سے تھا۔ وہ اپنے والد کے دیہانت کے بعد سے مایوسی کا شکار ہو گیا تھا۔