تین زمرہ جات کی ویب کونسلنگ سیاست کی گائیڈنس سے استفادہ
حیدرآباد : تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائینس نے نیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے اے زمرہ کی ویب کونسلنگ کے بعد پہلے مرحلہ ختم ہوا ۔ سیٹ الاٹمنٹ کالجس رپورٹ کے مرحلہ کے بعد دوسرے راؤنڈ کی کونسلنگ ہوگی ۔ بی زمرہ مینجمنٹ کوٹہ اور سی زمرہ این آر آئی کوٹہ کیلئے رجسٹریشن کئے ۔ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگئی جس میں ملک بھر سے امیدواروں کیلئے رجسٹرڈ کروایا ۔ ان زمرہ جات کی فیس یونیورسٹی سے تاحال مقرر نہیں کی ۔ اس کے بعد ویب آپشن دینا ہوگا ۔ کالجس کا انتخاب اسی طرح نیٹ کامیاب امیدوار ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس کے ان تین زمرہ جات میں داخلہ کے طریقہ کار پر یونیورسٹی ہدایات کے مطابق عمل کریں ۔ ادارہ سیاست کے تحت تین ماہ سے جاری کیرئیر گائیڈنس سے سینکڑوں طلباء اور سرپرستوں نے استفادہ کیا ۔ داخلے کی قطعی آخری تاریخ /31 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ مسٹر ایم اے حمید نے طلباء و طالبات سے صحیح واقفیت رکھتے ہوئے بروقت استفادہ پر زور دیا اور آخری مرحلہ تک داخلہ کی مساعی جاری رکھیں ۔
