حیدرآباد۔ 30 اگست (سیاست نیوز) کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے سرکاری و خانگی میڈیکل کالجس میں کنوینر کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس دوسرے مرحلے داخلوں کے لئے نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔ پہلے مرحلے کی کونسلنگ کے بعد جو نشستیں مخلوعہ رہ گئی ہیں ان نشستوں پر اس نوٹفکیشن کے ذریعہ داخلے دیئے جائیں گے۔ جن میڈیکل کالجس میں نشستیں مخلوعہ ہیں اس کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب رکھی گئی ہیں۔ داخلوں کے خواہشمند طلبہ یکم ستمبر دوپہر ایک بجے تک ویب آپشن کا اندراج کرلیں۔ مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.knruhs.telangana.gov.in پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ن