ایم بی بی ایس سیٹ الاٹمنٹ، پہلے مرحلہ کی کونسلنگ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 23 اگست (سیاست نیوز) کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل نے نیٹ 2023 کے ذریعہ ایم بی بی ایس پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کا نتیجہ جاری کرتے ہوئے سیٹ الاٹمنٹ کیا ہے اور اے زمرہ کی نشستوں پر داخلہ کے بعد 26 اگست تک متعلقہ کالجس میں رپورٹ کرنے اور فیس ادا کرنے کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس اثناء یونیورسٹی نے بی ڈی ایس کے اے زمرہ کے لئے ویب آپشن کا وقت 24 اگست، 26 ااگست 2 بجے تک کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔ ادارہ سیاست میں نیٹ کی شخصی کونسلنگ ایم اے حمید محبوب حسین جگر ہال میں روزانہ کرتے ہیں جہاں سینکڑوں طلبہ نے ان کی رہنمائی سے داخلہ حاصل کیا۔ آخری مرحلہ کے بعد مسلم امیدواروں کی میرٹ ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی۔