ایم بی بی ایس میں اس سال 900 مسلم طلبہ کا داخلہ یقینی

   

ایم ڈی کے بعد سیول سرویس آئی اے ایس کرنے کا عامر علی خاں کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں اس سال 62 میڈیکل کالجس میں دو مرحلوں تک اے زمرہ میں 862 مسلم امیدواروں نے داخلہ حاصل کیا ۔ یہ تعداد آل انڈیا کوٹہ اور دیگر مرحلہ کونسلنگ کے بعد 900 تک پہنچ جائے گی ۔ دفتر سیاست میں گاندھی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ پائی اقراء مریم کو ایوارڈ دیتے ہوئے جناب عامر علی خاں ایڈیٹر سیاست نے مشورہ دیا کہ وہ یم ڈی کے بعد سیول سرویس آئی اے ایس کریں ۔ شاندار مواقع ہیں ۔ سات سال میں اس طرح تیاری کرسکتے ہیں ۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے طلبہ کو میڈل ، سرٹیفیکٹ پیش کرکے ادارہ سیاست کی کاوشوں کا تذکرہ کیا ۔۔