ایم بی بی ایس میں اے زمرہ میں 529 مسلم طلبہ کو داخلے

   

گذشتہ سال کے مقابل 30 کا اضافہ، سیاست نیٹ کونسلنگ سے استفادہ کا نتیجہ
حیدرآباد: نیٹ 2020 کے اسٹیٹ کونسلنگ سی اے کیو ، اے زمرہ کے چوتھے اور آخری مرحلہ کے بعد تلنگانہ ریاست بھر میں سال حال 529مسلم طلباء و طالبات نے ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کیا۔ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے ویب کونسلنگ کے چار مرحلے رکھے۔ ریاست کے 10 گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 105 مسلم طلبہ داخلے حاصل کئے۔ نان میناریٹی پرائیویٹ میڈیکل 19 کالجس میں 94 مسلم طلبہ نے داخلہ پایا جبکہ چار مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں 330 نشستیں حاصل کیا۔ اس طرح جملہ 529 مسلم طلبہ کو کونسلنگ سے داخلہ ملا اور آل انڈیا کوٹہ اور ایمس بی بی نگر میں مزید 16 تا 20 مسلم طلبہ نے داخلہ حاصل کیا۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر نے بتایا کہ گذشتہ 3 ماہ سے سیاست کی نیٹ کونسلنگ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مسلم طلباء و طالبات نے یہ داخلے کنوینر کوٹہ میں حاصل کئے اور شاندار مظاہرہ کیا۔