اے زمرہ کیلئے 4اور 5 جنوری ۔ بی ، سی زمرہ کیلئے آج آخری تاریخ
حیدرآباد۔ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے تلنگانہ میں ایم بی بی ایس کے گورنمنٹ میناریٹی و خانگی میڈیکل کالجس میں داخلے کیلئے تیسرے مرحلہ کے بعد ایڈیشنل ماپ اپ چوتھے مرحلہ کی کونسلنگ کیلئے ویب آپشن دینے 4 جنوری شام 5 بجے تا 5 جنوری 9 بجے شب تک کا وقت دیا ہے۔ اے زمرہ کیلئے رجسٹرڈ امیدوار اہل ہیں۔ یاد رہے کہ اس زمرہ کے تین مرحلے کی کونسلنگ ہوچکی ہے اور میڈیکل کونسلنگ کمیٹی کی 15 جنوری تک توسیع کے بعد ایک اور مرحلہ آیا ہے۔ اس طرح بی زمرہ اور سی زمرہ کی تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد داخلے اور کالج میں فیس ادا کرنے 4 جنوری 4 بجے تک آخری تاریخ ہے۔ پھر ایک اور مرحلہ مینجمنٹ کوٹہ اور این آر آئی زمرہ کا رہے گا۔ بی ڈی ایس کے تیسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ جاری ہے۔ نیٹ 2020 کامیاب امیدواروں کیلئے تعلیمی سال 2020-21 کے داخلہ ہیں ۔
