ایم بی بی ایس میں نیٹ کی کونسلنگ

   

مسلم میناریٹی کالجس میں این آر آئی زمرہ کی نشستیں
حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) نیٹ 2019 کے ذریعہ تلنگانہ کے میڈیکل ؍ ڈینٹل کالجس میں داخلے کیلئے کنوینر کوٹہ کے اے زمرہ کی تیسرے اور آخری مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد منتخب طلبہ کی فہرست جاری کردی گئی اور الاٹمنٹ آف سیٹ کوڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے 25 اگسٹ تک متعلقہ کالج میں رپورٹ کرنا تھا اور بی زمرہ اور این آر آئی مینجمنٹ کوٹہ کیلئے جو امیدواران نے رجسٹریشن کروایا تھا ان کیلئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ 23 اگسٹ کو عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں ہوئی اور مخلوعہ نشستوں پر داخلے مکمل ہونے مسلم میناریٹی کالجس میں نیٹ کے مارکس پ436 پر اے زمرہ کا داخلہ ختم ہوا اور بی زمرہ میں دکن میڈیکل کالج میں 145543 پر شاداں میڈیکل کالج میں 187963 رینک پر ایان میڈیکل کالج میں 296234 رینک اور ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالج میں 275467 رینک تک داخلے مکمل ہئے جبکہ سی زمرہ میں این آر آئی کوٹہ کیلئے دکن میڈیکل کالج میں 23 نشستوں پر داخلے دیئے گئے اور شاداں میڈیکل کالج میں بھی سی زمرہ این آر آئی کوٹہ کے تمام23 نشستوں پر داخلے ہوگئے لیکن ایان میڈیکل کلاج میں 23 کے منجملہ صرف 3 نشستوں پر داخلہ ہونے 12 نشستیںمخلوعہ ہیں اور ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالج میں 8 نشستیں پُرہونی اور ابھی 7 این آر آئی سیٹ باقی ہیں۔ ادارہ سیاست کے تحت گزشتہ تین ماہ سے جاری میڈیکل کونسلنگ سے نہ صرف حیدرآباد تلنگانہ بلکہ کئی دیگر ریاستوں مہاراشٹرا، یو پی کے طلبہ نے رہنمائی سے بی زمرہ میں بھی داخلے لئے اورنگ آباد، ناندیڑ کے طلبہ کو مسلسل رہبری کرتے ہوئے داخلہ تک مدد کی گئی۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست کے بموجب اب تک زائد از 700 مسلم لڑکے ؍ لڑکیوں نے ایم بی بی ایس میں داخلے حاصل کئے ۔ بی ڈی ایس کے بی زمرہ سی زمرہ کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ باقی ہے۔