حیدرآباد 31اگست ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ایم بی بی ایس داخلوں میں 100 فیصد تلنگانہ کوٹہ یقینی بنایا گیا تھا ۔ یہ درخواست دستور کے دفعہ 32 کے تحت داخل کی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت تلنگانہ کا یہ فیصلہ مفادات پر مبنی ہے اور اس سے آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے طلبا سے امتیازی سلوک ہوتا ہے ۔ عدالت نے تاہم اس درخواست کی سماعت سے انکار کردیا اور کہا کہ چونکہ ایسی ہی ایک درخواست تلنگانہ ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے اس لئے سپریم کورٹ میں اس کی سماعت نہیں کی جائے گی ۔