ایم بی بی ایس میں 745 مسلم امیدواروں کو داخلےنیٹ میں شاندار مظاہرہ اور تناسب میں کافی اضافہ

   

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں سال حال ریاستی حکومت کی جانب سے گورنمنٹ میڈیکل کالجس کے قیام اور چار نئے پرائیویٹ کالجس کی اجازت کے بعد تمام زمرہ جات میں میڈیکل نشستوں کی تعداد 8515 ہے جن میں تحفظات سرکاری میڈیکل کالجس کے علاوہ پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں بی زمرہ ، مینجمنٹ کوٹہ اور زمرہ این آر آئی ہے ۔ A زمرہ کنوینر کوٹہ میں سال حال تلنگانہ کے تمام 54 میڈیکل کالجس میں مسلم امیدواروں کی تعداد 745 رہی جو سال گذشتہ 603 کے مقابلہ زیادہ ہے ۔ اس طرح تناسب میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے اور سیاست اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی سے اتوار 24 ستمبر کو اے زمرہ میں ایم بی بی ایس میں داخلے پائے امیدواروں کو ایوارڈز عطا کئے جائیں گے ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی جناب لطیف خان چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ہیں ۔ ایم اے حمید نے تمام مسلم امیدواروں سے شرکت کی اپیل کی۔