حیدرآباد: تلنگانہ میں سال حال MBBS میں گورنمنٹ، خانگی ا ورمیناریٹی میڈیکل کالجس میں نیٹ 2019کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کی کونسلنگ کے تین زمرہ جات Aزمرہ میں 499مسلم امیدواروں نے داخلہ حاصل کیا۔ آخری مارکس 436کٹ آف رہا، چار مسلم میناریٹی پرائیویٹ کالجس میں 330اور گورنمنٹ میں نان میناریٹی پرائیویٹ کالجس میں 169مسلم امیدواروں نے داخلہ حاصل کیا۔ تین راؤنڈ کونسلنگ کے بعد ٹاپ راؤنڈ پر داخلے مکمل ہوئے، یہ Aزمرہ ویب کونسلنگ پر تھا۔ B زمرہ مینجمنٹ کوٹہ میں او او ر سی زمرہ NRI کوٹہ میں مسلم امیدواروں نے 269نشستوں پر داخلے حاصل کئے۔ اس طرح MBBSمیں جملہ 760مسلم امیدواروں نے داخلے حاصل کئے۔تلنگانہ سے نیٹ 2019میں 33ہزار امیدوار کامیاب قرار دئے گئے۔
ان میں Aزمرہ میں 13ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا اور اسنادات کی تصدیق کے بعد ویب کونسلنگ سے داخلے حاصل کئے۔چار مختلف مرحلوں میں یہ داخلے مکمل ہوئے ہیں۔ مینجمنٹ کوٹہ میں B زمرہ اور NRESزمرہ کیلئے 4ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا اور جو امیدوار رجسٹریشن نہ کروائے تھے وہ ہائی کورٹ سے اجازت حاصل کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواتے ہوئے کونسلنگ میں شریک ہوئے اور داخلے حاصل کئے۔ مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں 220نشستوں میں 216نشستوں پر مسلم طلبہ نے داخلہ لیا جبکہ 4نشستوں پر غیر مسلم طلبہ بھی داخلے حاصل کئے۔ ایم اے حمید سیاست کیئر یر کونسلر نے بتایا کہ سال کا نیٹ 2019 کے ذریعہ تلنگانہ کے تمام میڈیکل کالجس میں 760مسلم طلبہ نے داخلے حاصل کرنا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزنامہ سیاست کی رہنمائی ثمر آور ثابت ہوئی۔