ایم بی بی ایس نشستوں کے الاٹمنٹ پر ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

   

حیدرآباد7ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس مقامی کوٹہ کے تحت نشستوں کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر فیصلہ محفوظ کردیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے جی او ایم ایس 72 3 جولائی کے ذریعہ ریاستی کوٹہ کی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس نشستیں تلنگانہ طلبہ کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آندھراپردیش کے طلبہ محروم رہیں گے۔ 2014 ء کے بعد قائم میڈیکل و بی ڈی ایس کالجس میں کنوینر کوٹہ کی نشستیں مقامی طلبہ کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس این وی شراون کمار پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے 34 نئے میڈیکل کالجس کی 8215 نشستوں پر داخلہ پر حکام سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ قواعد کے مطابق 15 فیصد نشستیں غیر مقامی طلبہ کو الاٹ ہونی چاہئے ۔ طلبہ کے وکلا نے صدارتی حکمنامہ و آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کا حوالہ دیا۔ سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کردیا۔