ایم بی بی ایس کیلئے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /16 جولائی (سیاست نیوز) نیٹ (میڈیکل) کے ذریعہ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلہ کی ویب کونسلنگ کا دوسرا مرحلہ /17 جولائی صبح 8 بجے تا /19 جولائی دو بجے دن تک صرف ویب آپشن دینا ہے جن کو داخلہ مل چکا وہ کالج بدلنے سلائیڈ کرسکتے ہیں ۔ اور جن کو داخلہ نہیں ملا وہ اپنے آپشن دے سکتے ہیں ۔ نہ رجسٹریشن کی ضرورت ہے نہ ہی اسنادات کی تصدیق صرف ویب سائٹ پر ویب آپشن دینا ہوگا ۔ پہلے مرحلہ کے بعد جن طلبہ نے داخلہ حاصل نہیں کیا ان کی تعداد 447 ہے اور پہلے مرحلہ میں کئی کالجس میں مختلف زمرہ جات میں نشستیں مخلوعہ رہی تھی ان کو مرحلہ واری پُر کیا جائے گا ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے طلبہ سرپرستوں سے ویب آپشن کی اپیل کی ۔ ویب سائیٹ http://tsmedadm.tsche.in