کورٹلہ ۔22اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادارہ روزنامہ سیاست ‘ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے زیراہتمام دفترسیاست میںمنعقدہ تقریب میں کریم نگرٹائون کی متوطن سید رضوان کی دخترسعیدہ خدیجہ فاطمہ جنہوںنے نیٹ کے امتحان میں 415نشانات حاصل کرتے ہوئے سروبی میڈیکل کالج میں اے زمرہ کے تحت نشست حاصل کی انہیں جناب عامرعلی خان نیوزایڈیٹرسیاست نے ایوارڈ حوالے کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔سعیدہ خدیجہ فاطمہ کے ایوارڈ حاصل کرنے پرشاہین ایجوکیشن کے انتظامیہ ‘لکچررس ‘دوست احباب ‘رشتہ داروں خصوصاً محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگارسیاست کورٹلہ ‘ساجد رپورٹرجگتیال نے مبارکبادپیش کی ۔
