ایم بی ٹی قائد امجد اللہ خالد کا پٹلم دورہ اور اقلیتی مسائل کا جائزہ

   

پٹلم /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے پٹلم منڈل کو ایم بی ٹی نمائندے جناب امجد اللہ خان پٹلم میں وحیدیہ مکتوم مسجد کے عقب میں نو تعمیر حفظ کے مدرسہ کا معائنہ کیا ۔ مساجد کمیٹی خیر خواہ حضرات کے تعاون سے مدرسہ کے کام کا آغاز کیا ۔ مساجد کمیٹی کے صدر جناب سید یادول اور نائب صدر محمد ربانی اور اراکین نے امجد اللہ خان کو مدرسہ کے تعمیری کاموں سے متعلق تفصیلات فراہم کئے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے نمائندگی کا تیقن دیا ۔ اردو اسکول میں اساتذہ کی کمی سے اردو اسکول کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ سابقہ کوآپشن ممبر شیخ کریم نے کہا کہ گذشتہ سال تقریباً 250 طلبہ زیر تعلیم تھے ۔ اس سال اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ کی تعداد گھٹ گئی ۔ انہوں نے ڈی او کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اساتذہ کے تقررات کرنے کا مطالبہ کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر مساجد کمیٹی کے سابقہ صدر محمد عبدالقدوس ، محمد کریم ، سید عبدالباسط ، محمد رشید ، سید معین ، محمد نعمان ، محمد عبودالغفور ، سید علیم ، محمد یوسف الدین ، شیخ محبوب کے علاوہ کمیٹی ممبران اور دیگر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔