ایم بی ٹی قائد امجد اللہ خاں کا دورہ یاقوت پورہ، پرجا پالنا پروگرام کا جائزہ

   

عوام نے مسائل کو پیش کیا، حکومت کے گیارنٹی اسکیمات کیلئے عوام کی رہنمائی
حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ترجمان مجلس بچاؤ تحریک ( ایم بی ٹی ) جناب امجد اللہ خاں خالد نے آج حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ میں دورہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے پرجا پالنا پروگرام کا جائزہ لیا۔ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے علاقہ املی بن میں عوام سے ملاقات کی۔ مرتضیٰ نگر پلے گراؤنڈ میں لگائے گئے کیمپ میں پرجا پالنا کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عوامی مسائل سے آگہی حاصل کی۔ اس موقع پر عوام امجد اللہ خاں خالد کو دیکھ کر امڈ پڑے اور اپنے مسائل پیش کرنے لگے۔ عوامی مشکلات اور سرکاری انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد قائد مجلس بچاؤ تحریک نے پرجا پالنا کے تحت چھ گیارنٹی کیلئے حاصل کی جارہی درخواستوں پر عوام کی رہنمائی کی اور عوام میں ایم بی ٹی کی جانب سے فارمس تقسیم کئے گئے۔ انگریزی، تلگو زبان کے علاوہ اردو زبان میں فارمس کی تقسیم کو ایم بی ٹی کی جانب سے عمل میں لایا گیا۔ع