ایم جی آر کے یوم پیدائش پروزیراعظم مودی کا خراج

   

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اے آئی اے ڈی ایم کے کے بانی اور تامل ناڈو کے سابق وزیراعلی ایم جی رام چندرن کے یوم پیدائش پر انہیں خراج پیش کیا ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا ‘‘بھارت رتن ایم جی آر متعدد لوگوں کے دلوں میں بسے ہیں۔ فلمی دنیا ہو یا سیاست، انہیں کافی عزت ملی۔ اپنے وزیراعلی کے دور میں انہوں نے غریبوں کی فلاح کی سمت میں کئی کوششیں کیں اور خواتین کو با اختیار بنانے پر بھی زور دیا تھا۔ این جی آر کے یوم پیدائش پر انہیں سلام’’۔اداکار سے سیاست داں بنے ایم جی آر 1977 سے 1987 تک تامل ناڈو کے وزیراعلی رہے ۔