ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل میں 2.14 کروڑ مالیت کے سی ٹی اسکان کا افتتاح

   

ریاستی وزیر دیا کر رائو ،چیف وہپ ونئے بھاسکر کی میڈیا سے بات چیت ، مریضوں کیلئے تمام سہولیات دستیاب

ورنگل ۔ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل میں 2کروڑ 14لاکھ مالیت کے نئے سی ٹی اسکان کا گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر کے ساتھ ملکر ریاستی وزیر پنچایت راج ایرابیلی دیا کر رائو نے افتتاح انجام دیا ۔انہوںنے اس موقع پر سی ٹی اسکان کا معائنہ کیا اور اس کی تفصیلات سے متعلق ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ چندر شیکھر سے جانکاری حاصل کی ۔ اسی طرح ہاسپٹل کے احاطہ میں موجود دیگر اشیاء و آلات کی کارکردگی سے متعلق بھی جانکاری حاصل کی ۔بعدا زاں انہوںنے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس سٹی اسکان کے ذریعہ تمام سطح کے اسکانس کئے جائیں گے ۔ایمرجنسی شعبہ میں قائم کردہ اس سی ٹی اسکان کے ذریعہ جلد علاج ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اب ایم جی ایم ہاسپٹل میں بائیو میٹرک طریقہ کا ر رائج ہوگا ۔ایم جی ایم ہاسپٹل میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 15لاکھ روپیوں سے ایکسرے مشین ،40لاکھ روپیوں سے الٹراسائونڈ مشین قائم کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ 12کروڑ مالیت سے عنقریب MRIمشین قائم کیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ تقریبا 65گھٹنوں کے آپریشنس اور 300انجیو گرام ، کیاتھ لیاب کیس یہاں کئے گئے ۔ایم جی ایم ہاسپٹل کو 1000بستروں سے 1300بستروں پر مشتمل اپ گریڈ کیا گیا ۔آئی سی یو بیڈ س کو 100سے 180کردیا گیا ۔وینٹی لیٹر بیڈس کو 25سے 200کردیا گیا ۔ایم جی ایم ہاسپٹل میں دو آکسیجن ٹینک اور آکسیجن پلانٹ کو قائم کیا گیا ہے ۔صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔تمام وارڈس ،دواخانہ کے احاطہ میں ہر روز تین مرتبہ صاف صفائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔قدیم ثانیٹیشن ایجنسی کو مسترد کیا جاکر نئے ایجنسی کے انتخاب کے لئے ٹنڈر کے امور کو انجام دیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہر مزدور کو 9800روپئے کے بجائے 15,500کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کنٹراکٹ طرز پر اسسٹنٹ پروفیسر اور سول اسسٹنٹ سرجن کے 135جائیدادوں میں 80افراد کا انتخاب کرلیا گیا ہے ماباقی افراد کی دوسرے مرحلہ میں انتخاب کیا جائے گا ۔سابق سنٹرل جیل کے مقام پر 1100کروڑ روپیوں سے 24منزلہ جدید و عصری سوپر اسپشالٹی ہاسپٹل کا کام جاری ہے ۔اس موقع پر دیگر موجود تھے ۔