ایم جے اکبر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ حیدرآباد مقرر

   

13 آئی ایف ایس عہدیداروں کے تبادلے، سبھدرا دیوی زو کی نئی کیوریٹر
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے محکمہ جنگلات کے 13 سینئر عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے آئی ایف ایس عہدیداروں کے تبادلے سے متعلق جی او آر ٹی 364 جاری کیا۔ ڈاکٹر جی چندر شیکھر ریڈی ، ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے نائب صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن حیدرآباد مقرر کیا۔ ڈاکٹر اشوک کمار سنہا چیف کنزرویٹر فاریسٹ ، فیلڈ ڈائرکٹر امرآباد ٹائیگر ریزرو اچم پیٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اسٹیٹ ٹریڈنگ سرکل حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ ونئے کمار ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نظام آباد کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ آئی ٹی اینڈ ورکنگ پلان تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ پی وینکٹ راجا راؤ چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کتہ گوڑم سرکل کا تبادلہ کر کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ دولا پلی مقرر کیا گیا۔ محمد جلال الدین اکبر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ورنگل سرکل کا تبادلہ کرتے ہوئے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ حیدرآباد سرکل مقرر کیا گیا ۔ بی سرینواس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا فیلڈ ڈائرکٹر امرآباد ٹائیگر ریزرو مقرر کیا گیا۔ شریمتی پرینکا ورگیس کو پرسن انچارج تلنگانہ فاریسٹ کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملگ مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر جی رام لنگم کو کنزرویٹر آف فاریسٹ عادل آباد سرکل مقرر کیا گیا۔ شریمتی ایس جے آشا کو تبادلہ پر کنزرویٹر آف فاریسٹ ورنگل سرکل مقرر کیا گیا ۔ ڈی بھیما کو کنزرویٹر آف فاریسٹ کتہ گوڑم مقرر کیا گیا۔ این شتیجا کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد کا تبادلہ کر کے کنزرویٹر آف فاریسٹ محبوب نگر سرکل مقرر کیا گیا۔ بی سیدلوکو تبادلہ کے بعد کنزرویٹر آف فاریسٹ کریم نگر سرکل مقرر کیا گیا۔ شریمتی وی وی ایل سبھدرا دیوی ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ وائیلڈ لائیف کا تبادلہ کر کے کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد مقرر کیا گیا۔