ایم راجی ریڈی چیف راشننگ آفیسر حیدرآباد مقرر

   

5 نان کیڈر عہدیداروں کے تبادلے
حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 5 نان کیڈر عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے اور اُنھیں اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی 1246 کے مطابق ایم راجی ریڈی جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ جو جنرل منیجر سیول سپلائز کارپوریشن کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کا تبادلہ کرتے ہوئے چیف راشننگ آفیسر حیدرآباد مقرر کیا گیا بجائے زیڈ ہنومنت کندیبا آئی اے ایس۔ جی جیتندر ریڈی سی ای او ضلع پریشد عادل آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آئیل فیڈ مقرر کیا گیا بجائے جے شنکریا۔ راجیشور ایس جی ڈی سی ہاؤزنگ کریم نگر کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز عادل آباد مقرر کیا گیا۔ آر اوپیندر ریڈی ایس جی ایم سی کا تبادلہ کرکے جوائنٹ میٹرو پولیٹن کمشنر سب اربن ریجن ایچ ایم ڈی اے مقرر کیا گیا۔ ٹی وینکنا ایس جی ایم سی جنھیں پوسٹنگ کا انتظار تھا جوائنٹ میٹرو پولیٹن کمشنر (کور اربن ریجن اینڈ میٹرو ریل) ایچ ایم ڈی اے مقرر کیا گیا۔1