حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے انچارج کے طور پر ایم راج شیکھر ریڈی کا تقرر کیا ہے۔ راج شیکھر ریڈی ملکاجگیری لوک سبھا حلقہ کے انچارج ہیں اور انہیں کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے انچارج کی حیثیت سے اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ششی دھر ریڈی دونوں حلقہ جات میں پارٹی کے آتمیہ سمیلن کے انعقاد اور یوم تاسیس تقاریب کے انعقاد کے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے ملکاجگیری پارلیمانی حلقہ کے انچارج کی حیثیت سے پارٹی کے استحکام میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ششی دھر ریڈی نے اضافی ذمہ داری دیئے جانے پر چیف منسٹر کے سی آر اور ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کنٹونمنٹ کے انچارج مقرر کئے جانے پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کنٹونمنٹ میں پارٹی کے استحکام کی مساعی کریں گے۔ ششی دھر ریڈی نے کہا کہ وہ پارٹی قائدین کے مشورے حاصل کرتے ہوئے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ واضح رہے کہ ششی دھر ریڈی ریاستی وزیر لیبر ملا ریڈی کے داماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے رکن اسمبلی آنجہانی جی سائینا کے منصوبہ کی تکمیل کرتے ہوئے حلقہ میں ترقی کی مساعی کریں گے۔ر