ایم سرینواس ریڈی صدرنشین سیول سپلائز کارپوریشن مقرر

   

حیدرآباد 8 جنوری ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج ماریڈی سرینواس ریڈی کو صدر نشین ریاستی سیول سپلائز کارپوریشن مقرر کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے مسٹر ریڈی کے تقرر سے متعلق فائیل پر دستخط کردئے ہیں۔ سرینواس ریڈی کا سدی پیٹ اسمبلی حلقہ سے تعلق ہے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔