ایم نرسمہلو کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، تلنگانہ بھون میں تقریب

   

حیدرآباد : 18اکٹوبر ( سیاست نیوز) سربراہ ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ سیاست دوسری جماعتوں کیلئے گیم ( کھیل ) ہے مگر ٹی آر ایس کیلئے ایک ذمہ داری ( ٹاسک) کام ہے ۔ ہم ایک ذمہ داری تصور کرتے ہوئے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ سابق وزیر این نرسمہلو کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر تلنگانہ بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی ، سابق صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل بی سکھیندر ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔ کے سی آر نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی میں ہم دونوں کا م کرچکے ہیں اور اچھے دوست بھی ہیں ۔ تلگودیشم میں بھی ہم دونوں تلنگانہ سے ہونے والی ناانصافیوں پر اکثر گفتگو کیا کرتے تھے اور اس کیلئیمہم چلاتے ہوئے علحدح تلنگانہ ریاست حاصل کی گئی اور عوام کے آشیرواد سے اس کو سنہرے ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ۔ ریاست میں سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے فلاحی اسکیمات متعارف کراچکے ہیں ۔ دلتوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے دلت بندھو اسکیم پر عمل آوری کی جارہی ہے جس کو ریاست بھر میں توسیع دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دلتوں کی ترقی کے معاملے عہد کے پابند ہیں ۔ آئندے بھی ریاست میں ٹی آر ایس کو ہی اقتدار حاصل ہوگا اور سماج کے تمام طبقات کی ترقی کیلئے منصوبے تیار کئے جائیں گے ۔ ن