نئی دہلی :مہاراشٹرا اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیاں دھیرے دھیرے اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی (عآپ) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مہاراشٹرا میں انتخاب نہیں لڑے گی۔ پارٹی کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ عآپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدواروں کو فتحیاب بنانے کے لیے انتخابی تشہیر کریں گے۔عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔