ممبئی:مہاراشٹر میں اپوزیشن مہا وکاس اگھاڈی میں پھوٹ پڑنے کی خبروں کے درمیان، کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوان نے کہا کہ تین پارٹیوں کے اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ ایکناتھ شندے- بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے خلاف مستقبل میں ریاست میں متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے۔ چوہان نے ‘پی ٹی آئی-بھاشا’ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کا اتحاد ایم وی اے 2024 کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔