ایم ٹیک اور ایم فارمیسی میں داخلوں کیلئے آج اعلامیہ کی اجرائی

   

تلنگانہ پی جی سیٹ 2019 ایم ٹیک اور ایم فارمیسی کالجوں میں داخلوں کیلئے 2 اگسٹ کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائیگا ۔ 7 تا 12 اگسٹ تک اسناد کی جانچ ہوگی ۔ 8 تا 14 اگسٹ تک پی جی آئی سیٹ ویب آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 28 تا 31 مارچ کے درمیان پی جی آئی سیٹ انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 20,415 امیدواروں نے شرکت کی اور 15,644 امیدوار داخلوں کیلئے اہل قرار دیئے گئے جس میں لڑکیوں کا تناسب 44.49 فیصد اور لڑکوں کا تناسب 43.33 فیصد رہا ہے ۔