نئی دہلی۔5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا چیرمین وینکیا نائیڈو نے آج دونوں ایوان کے ارکان کی پارلیمانی پینل میں کم سے کم حاضری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور اجتماعی وقار کے ساتھ ایوان کی کارروائی کوکامیابی سے چلانے میں مدد کریں ۔