ایم پی : املاک کو نقصان پہنچانے کیخلاف قانون کی تیاری

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ریاست میں جلد ہی سرکاری اور نجی املاک کے نقصان کی روک تھام اور نقصان کی تلافی کی وصولی کا قانون لایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت سرکاری یا نجی املاک پرسنگ باری کرکے کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے والے سے ہرجانہ وصول کیا جائے گا۔نقصانات کا تعین جائے حادثہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔فسادیوں، پتھراؤ کرنے والوں اور دوسروں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔نروتم مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ قانون کے تحت ایک ٹریبونل تشکیل دیا جائے گا، جو ہرجانے کا فیصلہ کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے کا ایک افسر، آئی جی کے عہدے کا افسر اور ایک ریٹائرڈ سیکرٹری ہوگا۔