نیالکل ۔ ایم پی ظہیرآباد بی بی پاٹل کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہیومیوپیتھی دوائی ہیومیو کیر کٹس کی عوام میں سابق صدر ٹاون ٹی آر ایس محمد یعقوب کے ہاتھوں جمال کالونی ڈرایئور کالونی مضافاتی علاقوں میں تقسیم عمل میں آئی ۔ محمد یعقوب نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہومیو پیتھی دوائی کے ذریعہ وبائی مہلک مرض کی روک تھام میں اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ جس سے انسانوں میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا ۔ حلقہ پارلیمانی ظہیرآباد کی عوام میں یہ ادویات مفت تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر موتی رام سابق کونسلر بلدیہ محمد یعقوب ایوب ، رمیش کے علاوہ عوام کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔