بھوپال ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں اپوزیشن بی جے پی کیلئے ایک جھٹکہ میں اسمبلی سکریٹریٹ نے ہفتہ کو بی جے پی رکن اسمبلی (حلقہ پوائی) پرہلاد لودھی کی ناہلیت کا اعلان کیا، جو ایک فوجداری کیس میں ان کی سزا دہی کے تناظر میں ہے۔ الیکشن کمیشن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے کہ پوائی نشست خالی ہوچکی ہے۔ بی جے پی نے اس فیصلے کو غیرجمہوری قرار دیا ہے۔
