بھوپال: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سریش پچوری نے آج ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت وکاس یاترا کے نام پر اپنی پیٹھ تھپتھپانے میں مصروف ہے ۔پچوری نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ سوال بھی کئے جانا چاہئے کہ یہ یاترا مدھیہ پردیش میں نام ونہاد ترقی کو دکھانے کے لئے سرکاری خرچ پر نکالی جارہی ہے ۔ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور خود بی جے پی لیڈر اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت نے ترقی کی ہے تو وہ بھی نظر آنی چاہئے ۔ یہ دکھانے کے لیے کہ حکومت کس کی ترقی کے لیے یہ یاترا نکال رہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے ۔