ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ نہیں۔ بی جے پی کے عادل آباد آباد ایم پی کا بیان
حیدرآباد: 19 جون (سیاست نیوز) بی جے پی کے عادل آباد رکن پارلیمنٹ سوئم بابپو راؤ نے یہ حیرت انگیز اعتراف کیا کہ انہوں نے ایم پی لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ سے اپنے لئے ذاتی مکان تعمیر کروایا اور اس کی رقومات اپنے بیٹے کی شادی میں بھی خرچ کی ۔ ایس باپو راؤ نے الٹا سوال کیا کہ آیا ایم پی کے ترقیاتی فنڈ کو اپنی ذاتی ضروریات کیلئے خرچ کرنا کیا غلط ہے ؟ ۔ رکن پارلیمنٹ ایک تقریب میں شرکت کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ دوران خطاب ان کے اس اعتراف پر عوام بھی حیرت زدہ رہ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایم پی فنڈ سے اپنے لئے ایک ذاتی گھر بنوایا کیونکہ ان کے پاس گھر نہیں تھا ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی بھی ایم پی فنڈ سے ہی کروائی ۔ اب ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ نہیں ہے ۔