ایم پی : لو جہاد کا ذریعہ بن گئے تھے گربا پنڈال، شناختی کارڈ دکھانا ہوگا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کی ثقافتی وزیر اوشا ٹھاکر کی آج کہا کہ گرباپنڈال لو جہاد کا ایک بڑا ذریعہ بن گئے تھے اور اسے روکنے کے لیے اب گربا میں آنے والے تمام افراد کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔سوشل میڈیا پر آج بھی ٹھاکر کا ایک ویڈیو وایرل ہو رہا ہے ، جس میں وہ کہتی سنائی دے رہی ہے کہ گربا میں جو بھی آئے ، وہ اپنا شناختی کارڈ ساتھ لائے ۔ یہ صلح بھی ہے اور سبھی تنظیم اس معاملے کو لے کر بیدار بھی ہے ۔