ایم پی میں 17 یاترائیں ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوں گی: دگ وجے

   

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش میں 17 یاترائیں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی۔ سنگھ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ ریاست کے ہر علاقے ، ہر اضلاع سے یاترا شروع ہو کر قریب ترین ضلع کی حد تک جا رہی ہے ۔ وہاں پہنچ کر وہ آئین کی کاپی اور قومی پرچم اس ضلع کے یاترا میں شامل لوگوں کے حوالے کر رہی ہیں۔ اس طرح 17 یاترا ہر علاقے سے گزریں گی اور بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی۔ گاندھی کی یہ یاترا آئندہ 20 تاریخ کو ضلع برہان پورسے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر اس یاترا کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔