دو میٹرو پولیٹن کانگریس کے کھاتے میں آئے، بی جے پی کو جھٹکا
بھوپال: اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ، مدھیہ پردیش کے شہری بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 16 میں سے محض 9 پر آنے والے نتائج نے اس بار پارٹی کو اپنی حکمت عملی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا۔ ریاست کے دو بڑے شہروں گوالیار اور جبل پور کی شہری حکومت کی کمان کانگریس کے ہاتھ میں جانے سے پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ دوسری طرف شہری بلدیاتی انتخابات کے نتائج ریاست میں عام آدمی پارٹی اور اسد الدین اویسی کی پارٹی مجلس کی دستک کے ساتھ بی جے پی کیمپ میں خدشات کو بھی تقویت مل سکتی ہیں۔ریاست میں سال 2014 میں ہوئے شہری بلدیاتی انتخابات میں تمام 16 میونسپل کارپوریشنیں بی جے پی کے کھاتے میں گئیں تھیں۔ تقریباً آٹھ برس بعد ہونے والے اربن باڈی انتخابات کے بعد اب ریاست میں برسراقتدار بی جے پی صرف بھوپال، اندور، ساگر، رتلام، اُجین، کھنڈوا، ستنا، دیواس اور برہان پور جیسے بڑے شہروں میں اپنی شہری حکومت بچانے میں کامیاب رہی ہے ۔ پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان گوالیار-چمبل زون میں ہوا ہے ، جہاں گوالیار اور مورینا دونوں میونسپل کارپوریشن کانگریس کے کھاتے میں چلے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہا کوشل کے جبل پور اور کٹنی اور وندھیا کے ریوا اور سنگرولی بھی پارٹی کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔