کلکتہ12اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ممتابنرجی کے بھتیجے و ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کے بیگ کو نیتاجی سبھاش چندر بوس ائیر پورٹ پرجانچ کرنے والے کسٹم افسران کو دھمکی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ۔چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگولی کی قیادت والی بنچ نے اس معاملے کوانتہائی سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے وہ انتہائی سنگین معاملہ ہے ،ہمیں معلوم نہیں اس کے ذریعہ کیا حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
