ایم ڈی آسیہ کی ا یشین انٹر نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں شرکت

   

ورنگل :ایشین انٹر نیشنل کراٹے چمپئن شپ ۔2021کی جانب سے بتاریخ 28-29مارچ ،بمقام الیگریا ڈانس فلور ( گووا ) کراٹے چمپئن شپ کا انعقادعمل میں لایا جارہاہے ۔اس پروگرام میں خصوصی طور پرورنگل سے تعلق رکھنے والے TV5کے کیمرہ مین محمد نعیم کی دختر ایم ڈی آسیہ ( 13سال )کراٹے چمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے انہیںایشین انٹر نیشنل کرٹے چمپئن شپ کے انڈیا چیف و ایگزامینر کی جانب سے مکتوب موصول ہوا ہے ۔واضح رہے کہ سابق میں بھی ایم ڈی آسیہ نے کئی ایک پروگراموں میں حصہ لیکر گولڈ میڈیل حاصل کی ہیں ۔انٹر نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں حصہ لینے پر صحافی برادری ،رشہ داروں نے آسیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔