نئی دہلی : ملک و بیرون ملک مصالحوں کی خوشبو بکھیرنے والے مہاشیاں دی ہٹیّ (ایم ڈی ایچ) گروپ کے بانی مہاشئے دھرم پال گلاٹی کا جمعرات کو دل کو دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔پدم بھوشن اعزازیافتہ دھرم پال نے ماتا چنّن دیوی اسپتال میں 97 سال کی عمر میں آج آخری سانس لی۔ وہ بیماری کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے یہاں داخل تھے ۔ایم ڈی ایچ مصالحہ کے خودساختہ برانڈ امبیسڈرمہاشئے دھرم پال کی ولادت 27مارچ 1923کو سیالکوٹ(موجودہ پاکستان) میں ہوئی تھی۔ صدرجمہوریہ رامناتھ کووندنے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ‘‘پدم بھوشن کے اعزاز سے سرفرازمہاشائے دی ہٹی ( ایم ڈی ایچ) کے چیئرمین دھرم پال گلاٹی کے انتقال سے انہیں دلی تکلیف ہوئی۔