کاماریڈی : چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ نے ٹی آر ایس ضلع صدر کی حیثیت سے ایم کے مجیب الدین کو نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے تمام 33 اضلاع کے ضلع صدور کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ہے ۔ ان میں کاماریڈی کے ضلع صدر کی حیثیت سے ایم کے مجیب الدین صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل کو نامزد کیا ہے ۔ مجیب الدین تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے سرگرم و حرکیاتی قائدین میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ وہ 2010 سے ٹی آر ایس پارٹی سے وابستہ ہیں اور قبل ازیں یہ ڈسٹرکٹ کیمپٹریٹیو سوسائٹی کے ضلع چیرمین کی حیثیت سے کام کیا تھا ۔ اپنی سیاسی کیرئیر کا آغاز انہوں نے رکن بلدیہ کی حیثیت سے کرتے ہوئے ریاست کیر سطح پر اپنی ایک شناخت بنائی ہے اور یہ ایم ایل سی کے کویتا اور کے ٹی آر کے قریبی رفقاء میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ ایم کے مجیب الدین کو ضلع صدر نامزد کرنے پر رکن اسمبلی کاماریڈی گمپاگوردھن صدرنشین بلدیہ جھانوی ٹی آر ایس قائدین وینو گوپال راؤ ، محمد نذیر الدین ، محمد امجد و دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔