ایم ہنمنت راؤ کو کلکٹر سدی پیٹ کی اضافی ذمہ داری

   

حیدرآباد۔16۔نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے ایم ہنمنت راؤ آئی اے ایس کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنگا ریڈی کو کلکٹر سدی پیٹ کی زائد ذمہ داری دی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے احکامات کے مطابق ہنمنت راؤ فوری اثر کے ساتھ اپنی زائد ذمہ داری سنبھال لیں گے اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے ۔ واضح رہے کہ کلکٹر سدی پیٹ کے عہدہ سے وینکٹ رام ریڈی نے کل استعفیٰ دے دیا تھا جسے قبول کرلیا گیا ۔ وینکٹ رام ریڈی کے استعفیٰ کے بعد ٹی آر ایس نے ارکان اسمبلی زمرہ کی ایم ایل سی نشست کے لئے ان کا امیدوار کے طور پر اعلان کیا ۔ ر