ایندھن سستاکرنے مرکز کا اعلان، ریاست کا عمل باقی

,

   

پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں10 روپے کمی کا اعلان
ویاٹ میں کمی کیلئے ریاستوں سے اپیل

نئی دہلی ۔ دیوالی سے قبل مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت کے اس فیصلے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوگی۔پٹرول اور ڈیزل کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں کے ساتھ عوام کے بڑھتے غصے اور حال کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کوبیشتر حلقوں میں شکست کے بعد بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے
پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ کل یعنی جمعرات4نومبر سے پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کی شرح سے ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں پٹرول کے مقابلے دوگنی کمی کی گئی ہے۔ حکومت نے اس کے ساتھ ہی ریاستوں سے پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ کم کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ صارفین کو فائدہ حاصل ہو سکے۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے اس پر ردعمل کا انتظار ہے۔